رکن قومی اسمبلی زیب جعفر پارلیمانی سیکرٹری وفاقی تعلیم مقرر

July 04, 2022

سلائو (اورنگزیب چوہدری) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کو پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم، پروفیشنل ٹریننگ اور قومی و ثقافتی ورثہ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،۔ زیب جعفرپاکستان کے بزرگ سینئر پارلیمنٹرین سابق ممبر قومی اسمبلی مرحوم چوہدری اقبال چیلیانوالہ کی پوتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری جعفر اقبال اور سابق ممبر قومی اسمبلی موجودہ ممبر پنجاب اسمبلی سابق مشیر وزیراعظم پاکستان بیگم عشرت اشرف کی بیٹی، سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ و چیئرمین زرعی ترقیاتی بنک چوہدری ذکا اشرف کی بھانجی ہیں، زیب جعفر اس سے قبل ممبر پنجاب اسمبلی بھی تھیں، ان کی والدہ بیگم عشرت اشرف جو متعدد بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوتی رہی ہیں، اس بار انہوں نے خود ممبر پنجاب اسمبلی بن کر اپنی بیٹی زیب جعفر کو ممبر قومی اسمبلی منتحب کروایا۔ زیب جعفر کے والد سابق اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے بڑے تین ایوانوں پنجاب اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ پاکستان کے ممبر منتحب ہوئے ہیں۔