سید حسین شہید سرور کی طرف سے چائے پارٹی

July 04, 2022

لوٹن( نمائندہ جنگ) سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ نے بری پارک لوٹن کے کیفے میں لارڈ قربان حسین، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، پاکستان کے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان اور چیف انجینئر آزاد کشمیر ملک مشتاق اعوان کے ہمراہ چائے پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر لارڈ قربان حسین، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان اور میزبان سید حسین شہید سرور ایڈووکیٹ نے پاکستان آزاد کشمیر سے تشریف لائے مہمانان کا خیر مقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا۔