ناروچ کے قریب رومن گولڈ سکوں کا ذخیرہ دریافت

July 04, 2022

لندن (پی اے) ناروچ کے قریب رومن گولڈ سکوں کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جو برطانیہ پر رومن حملے سے دہائیوں پہلے چھپائے گئے تھے۔ اب تک گیارہ سکے ملے ہیں جو آئسینی قبیلے کے علاقے ناروک کے قریب بکھرے ہوئے تھے۔ نومسماٹسٹ ایڈریان مرسڈن نے کہا کہ یہ ذخیرہ واقعی خاصا غیر معمولی ہے اور ایسے مزید سکے دریافت ہو سکتے ہیں ۔ 2017میں پہلے سکے دو میٹل ڈیٹیکٹر کو ملے تھے اور اس کے بعد سے مزید سکے مل رہے ہیں ۔ نارفوک ہسٹورک انوائرمنٹ سروس سے تعلق رکھنے والے مسٹر مرسڈن نے کہا گزشتہ دو تین برسوں میں انہوں نے کہا تھا کہ اب مزید سکے دریافت نہیں ہوں گے لیکن میں نے کہا تھا کہ وہاں مزید سکے ملیں گے اور انہوں نے یقینی طور پر ایک اور کو نکال لیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریکٹرز اور ہلوں یا پودے لگانے سے ذخیرہ بکھر جاتا ہے اس لیے سکے کھیتوں میں منتقل ہو جاتے ہیں اور کافی فاصلہ پر جا سکتے ہیں ۔ میٹل ڈیٹکٹنگ اور قانون کے مطابق لینڈ لارڈز کی اجازت کے بغیر کوئی سرچ شروع نہیں کی جا سکتی ۔ تمام ملنے والی چیزیں لینڈ لارڈ کی ملکیت ہوتی ہیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز اور ناردرن آئرلینڈ میں کوئی بھی ایسی سرچ جو 300 سال سے زائد پرانی ہو اور سونے یا چاندی سے بنی ہو، یا سونے یا چاندی کے نوادرات کے ساتھ پائی گئی ہو1996کے ٹریژرر ایکٹ کے تحت خزانہ ہو سکتی ہے۔ ان کی اطلاع ایپروپرییٹ کاؤنٹی فائنڈز لائیژن آفیسر کو دی جانی چاہیے۔