اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں، پی ٹی آئی ویمن ونگ فرانس

July 04, 2022

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ فرانس کی سینئر خاتون رہنماو سرپرست اعلیٰ محترمہ شاہ بانو میر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ویمن ونگ کی سرپرست اعلیٰ فرانس محترمہ شاہ بانو میر نے اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے پی ٹی آئی فرانس کے سیکرٹری جنرل چوھدری افضال احمد گوندل کی کوششوں کو سراہا اور ایجنڈے سے آگاہ کیا، اجلاس میںشریک حلیمہ طارق ، نائلہ رانا ، فردوس میر ،نورین عمر ، ثمینہ راجہ ، شبانہ چوہدری ،طاہرہ شہناز، شاہدہ بٹ،میس ارزیا ادریس ، نوشابہ فریدین، ساجدہ طارق نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ہمارے ملک کے لیے جو اہم کام کیے ان میں سب سے اہم اوورسیز کی جائیداد سے متعلق قانون سازی، صحت کارڈ جیسی سہولت جو کہ اب تک مغرب کے بھی تمام ممالک میں میسر نہیں ہے اور اسلامو فوبیا کے قانون کو عالمی سطح پر پاس کر وانا ہے۔خواتین کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر گھریلو خواتین ہیں اور پہلی مرتبہ اپنے ملک کے خاطر گھروں سے باہر نکلی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں آنے سے پہلے وہ اتنی پر یقین نہ تھیں کہ یہاں انہیں اپنے جیسی گھریلو خواتین ملیں گی ، ویمن ونگ کے پہلے اجلاس میں ہی خواتین کی بھاری اکثریت سے شرکت نے انکا حوصلہ اور بڑھایا ہےاور وہ آئندہ بھی اپنے ملک اور اپنے لیڈر عمران کی خاطر پی ٹی آئی ویمن ونگ کے پروگرمات میں شرکت کریں گی۔ویمن ونگ کی تمام خواتین ممبران نے پیڈ ممبر شپ حاصل کی ہے اور مزید خواتین کی ممبر شپ کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، سب خواتین نے وعدہ کیا ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ خواتین کو پیڈ ممبر شپ میں لانا ہو گا، سب نے یہ عہد کیا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد کثیر تعداد میں پی ٹی آئی فرانس کی ویمن ونگ میں ممبران شامل ہونگی۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فرانس افضال احمد گوندل نے یہ یقین دلایا ہے کہ آپ سب خواتین ہماری بہادر مائیں اور بہنیں ہیں، آپ کا احترام ہمارا فرض ہے، ویمن ونگ کو الگ سے اختیار ہے کہ وہ اپنا الگ اجلاس کریں، جس میں مرد شامل نہیں ہوں گے، آنے والے وقت میں فرانس میں مثالی ویمن ونگ نظر آئے گی اور آخر میں پی ٹی آئی فرانس کی ویمن سیکرٹری انعم کنول نے سب خواتین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیز کے حقوق کا خیال رکھا ہے اب وقت ہے کہ ہم سب آگے ہو کر اپنے حقوق کی حفاظت کیلے انکا ساتھ دیں اورپی ٹی آئی کو مضبوط بنائیں۔