چوہدی بشیر ناز ایڈووکیٹ کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

July 04, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق صدر چوہدری محمد بشیر ناز ایڈووکیٹ مرحوم کیلئے تعزیتی کتاب رکھ دی گئی، یہ کتاب مرحوم کے بھائی چوہدری آصف اقبال کی رہائش گاہ پر رکھی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری نے تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے اور مرحوم سے اپنی قربت کا اظہار کیا، تعزیتی کتاب میں پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پی پی کے اعظم خان راجہ، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک ، ریاض بٹ اور متعدد دیگر نے بھی اپنے تعزیتی کلمات تحریر کئے ہیں، دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ اور دیگر نے بھی چوہدری آصف اقبال اور چوہدری ظفر اقبال سے ان کے بھائی کی رحلت پر گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔