سابق رینجرز اسکاٹ لینڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر اینڈی گورم وفات پاگئے

July 04, 2022

بری(نمائندہ جنگ)بری میں پیدا ہونے والے سابق رینجرز اسکاٹ لینڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر انتقال کرگئے۔ 58سالہ اینڈی گورم میں ٹرمینل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان کے سابق کلب رینجرز نے ان کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔ کلب کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ رینجرز فٹ بال کلب لیجنڈ گول کیپر اینڈی کورم کی موت کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی غمزدہ ہے،58سالہ کورم نے 1991سے1998 کے درمیان گیزر کے لئے 260میچ کھیلے جن میں پانچ لیگ ٹائٹل، تین اسکاٹش کپ اور دو لیگ جیتے تھے۔