سندھ میں کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنیکا حکم 11 جولائی تک معطل

July 04, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ، ایجنسیاں) پنجاب کی طرح سندھ حکومت نے بھی صوبہ بھر میںکاروباری اوقات محدود کرنے کا حکم نامہ 11 جولائی تک معطل کر دیاہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحی کی موقع پر یہ فیصلہ کیا، عید کے پہلے روز تک دکانیں، مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز پر کاروبار جلد بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا حکم نامہ 11 جولائی کے بعد دوبارہ بحال ہوگا، پابندیوں میں نرمی شہریوں کو عید الاضحی کے موقع پر سہولت دینے کے لیے کی گئی ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکم نامہ وقتی طور پر معطل کردیا گیا۔