اوورسیز پاکستانی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، چوہدری شجاعت

July 04, 2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ (ق )امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ان کے صاحبزادے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی امور اور قومی معاملات کے حوالے سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں۔