نذیر حسین یونیورسٹی کا کانووکیشن 809 طلبا کو ڈگریاں جاری

July 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نذیر حسین یونیورسٹی کا کانووکیشن گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 809 طلبا کو فارغ التحصیل ہونے پر ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نذیر حسین یونیورسٹی کے کانووکیشن میں 809طلبا و طالبات میں ڈگریاں جاری کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرٹر مرتضی وہاب تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب کے انعقاد میں سید محمد شبر زیدی،سابق ایم این اے فرحت خان اور معروف سماجی سماجی شخصیت سردار یاسین ملک نے خصوصی کردار ادا کیا۔فارغ التحصیل طلبا کو ڈگریوں کی تقسیم کا مشاہدہ کرنے کے لئے معززین شہر ک ایک بڑی تعداد یونیورسٹی میں موجود تھی۔تقریب میں 33طلبا کو اپنے مضامین میں اعلی کارکردگی دکھانے پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔الیکٹریکل انجینئرنگ کی طالبہ سدیمہ سہیل کو بہترین گریجویٹ کے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔