کامونکی، تلخ کلامی، نوجوان کو مسجد میں نماز کی حالت میں چھریاں مار کر قتل کردیا

July 04, 2022

کامونکی(نامہ نگار)معمولی تنازعہ پر مسجد میں نماز ادا کرنے والے نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیاچند روز قبل نواحی گاؤں تمبولی کے بابر اور سفیان میں تلخ کلامی ہوئی جس کا سفیان کو رنج تھاگذشتہ شام بابرمسجد میں مغرب کی نماز ادا کررہا تھا کہ سجدہ کی حالت میں سفیان نے اسے چھریاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیاواہنڈو پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔