ڈکیتی مزاحمت پر 3 شہری زخمی، پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

July 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدود سپارکو روڈ ڈاؤ اسپتال کے سامنے ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کر نے پر3 شہریوں کو زخمی کر دیا ، پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ،زخمیوں شہریوں کوڈاؤ اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ان کی شناخت سعید،امتیاز اور صفدر حسین کے نام ہوئی ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکووسیم علی ولد منظور حسین ہلاک ہو گیاگرفتار کرلیاجبکہ ملزم کے2ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے زخمی حالت میں فرار ہو گئے، پولیس نے تعاقب کےبعد ایک ڈاکوکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول 2لوڈ میگزین ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل ،چھینےہو ئے موبائل فونز اور کیش برآمد کر کے لاش اور شدید زخمی ڈاکو کو عباسی اسپتال منتقل کردیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔ علاوہ ازیں ماڑی پور رو ڈہوٹل کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہو گیا ،جسے سول اسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں اس کی شناخت 28سالہ محمد منیر ولد فیض محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔واٹر پمپ نجی اسپتا ل کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاںاس کی شناخت24سالہ اسد ولد ساجد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔کورنگی مہران ٹاؤن D-11 بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا زخمی کوجناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے، جہاں اس کی شناخت 24سالہ عمران ولد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔