سندھ، لمپی وائرس کے کیسز میں کمی آنے لگی

July 04, 2022

فائل فوٹو

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لمپی وائرس کا صرف 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ لائیو اسٹاک کے مطابق سندھ میں لمپی وائرس سے متاثرہ مویشیوں کی تعداد 53 ہزار 599 ہو گئی ہے جبکہ لمپی وائرس سے متاثر ہو کر 571 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

محکمۂ لائیو اسٹاک کے مطابق صوبے میں 2 ہزار 502 مویشی اس وقت وائرس میں مبتلا ہیں، صوبے میں 50 ہزار 526 مویشی وائرس سے ریکور ہوچکے ہیں جبکہ 31 لاکھ سے زائد مویشیوں کو لمپی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں لمپی اسکن وائرس کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ڈی جی لائیو اسٹاک کا کہنا تھا کہ سندھ میں لمپی اسکن بیماری پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

دوسری جانب لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق حکومت کی طرف سے لمپی اسکن سے متعلق ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے۔