فرح گوگی کے خلاف شہادتیں موجود ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

July 04, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی عمران خان کے فرنٹ پرسن کے طور پر کام کرتی رہی ہیں، فرح گوگی کے خلاف شہادتیں موجود ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سابقہ خاتونِ اوِل بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرح گوگی کا بنی گالہ سے تعلق ثابت ہو چکا ہے، فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر پلاٹ نکل رہے ہیں، اُنہوں نے اربوں روپے کمائے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ خود جو کچھ انہوں نے کیا اس کا جواب نہیں دیتے، دوسروں پر الزام لگاتے اور گالیاں دیتے ہیں، قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، لوگوں کی مختلف آراء ہوتی ہے اس کاخیال رکھنا پڑتا ہے، کسی ادارے کی طرف سے حکومت کو کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں کہ کسی ادارے نے حکومت کو شکایت کی ہو۔