وزیرِاعظم شہباز شریف کا امریکی یومِ آزادی پر خصوصی بیان

July 04, 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی یومِ آزادی پر امریکی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ بڑھانے کی خواہاں ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج امریکا میں یومِ آزادی منایا جارہا ہے، امریکی ریاستوں نے 4 جولائی 1776ء کو اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا۔