پاکستان: کورونا شرح ساڑے 4 فیصد سے زائد

July 04, 2022

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 4 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 675 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 370 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 403 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 622 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 803 زیرِ علاج مریضوں میں سے 153 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 15 لاکھ 416 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 14 ہزار 632 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 90 لاکھ 60 ہزار 368 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 16 ہزار 395 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 27 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 480 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 71 لاکھ 5 ہزار 292 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ 71 ہزار 726 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 82 ہزار 623 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 118 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 807 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 574 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 123 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 318 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 26 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 411 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 577 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 763 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔