اساتذہ کا نوکریوں کی مستقلی کیلئے کراچی پریس کلب پر احتجاج، پولیس سے جھڑپ

July 04, 2022

فائل فوٹو

سندھ بھر کے اساتذہ نے نوکریوں کی مستقلی کے لیے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا ہے۔

کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو پریس کلب کے قریب ہی روک دیا۔

دوسری جانب پولیس نے احتجاج کرنے والے 5 اساتذہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔