آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر ہونےکی خبروں میں صداقت نہیں، مفتاح اسماعیل

July 04, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹوئٹس اور خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔

’مفتاح ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کررہے ہیں‘

اس سے قبل وفاقی وزیر تخفیفِ غربت شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وہ کام کیے جن سے معیشت ٹریک پر آسکے، مفتاح اسماعیل ملک کی بہتری کے لیے تنقید برداشت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمے داری ہوتی ہے کہ لوگوں کو پریشانیوں سے نکالا جائے، لوگوں کو سمجھایا جائے کہ مشکل فیصلہ کیوں لیا جا رہا ہے، ہمیں جو ملبہ ملا ہے اُسے جھیلنا پڑے گا۔