وزیراعظم شہباز شریف 6 جولائی کو کراچی پہنچیں گے، ذرائع

July 04, 2022

وزیراعظم شہباز شریف بدھ 6 جولائی کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس دورے کے دوران فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران شہر قائد کے لیے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔