(ن) لیگ کا سیاسی انجام عوام رقم کریں گے، فواد چودھری

July 05, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سیاسی انجام 17 جولائی کو عوام رقم کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے بدترین معاشی قتل عام کے باوجود آئی ایم ایف چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک و قوم سے یہ مذاق مزید جاری رہا تو نتائج سوچ سے بڑھ کر بھیانک ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پتلی تماشا بند کرکے ملک کو سنجیدگی سے عام انتخابات کی جانب لے کر جایا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب کا سب سے بڑا دشمن ہے، منی گالہ گینگ نے بے دردی کے ساتھ پنجاب کے خزانے پر غدر مچایا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عوام جان گئے ہیں کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے۔