کراچی، قوم پرست جماعت کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

July 05, 2022

کراچی میں پولیس نے نیپا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت کے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشتگرد پر گلبائی میں دو چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

گرفتار دہشتگرد کا کراچی یونیورسٹی کی خودکش بمبار کے شوہر ہیبتان سے بھی مبینہ رابطہ تھا۔

دوسری جانب سول اسپتال کے قریب ڈاکٹر کو لوٹنے کی کوشش کے دوران پولیس کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔