ماسک لازم ،ایک ہسپتال کورونا مریضوں کیلئے مخصوص کرنیکا فیصلہ

July 05, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں سی ایگ کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈاکٹرحافظ شاہد لطیف، ڈاکٹر محمود شوکت، ڈاکٹراسداسلم خان، بریگیڈئیر اکمل، ڈاکٹر سومیہ اقتدار،عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹریحیی گلزار ودیگرممبران نے شرکت کی، سی ایگ کے اجلاس کے دوران ماسک کے استعمال کی پابندی کروانے، لاہورمیں ایک ہسپتال کوروناکے مریضوں کیلئے مخصوص، مویشی منڈیوں میں رینڈم ٹیسٹنگ، پی کے ایل آئی میں کوروناوارڈ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں ترکی کے قونصل جنرل امیر ازبے نے ملاقات کی۔ترکی کے وفدمیں ڈی جی ہیلتھ ترکی ڈاکٹرسلیمی کلک،ارسلان ضمیر خان ودیگرشامل تھے۔ خواجہ سلمان رفیق اور قونصل جنرل ترکی کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔مزید برآں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے سروسزہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عامرمفتی نے مریضوں کے علاج معالجہ بارے بریفنگ دی۔