اوپن مارکیٹ میں ڈالر 207 روپے کا ہوگیا

July 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میںڈالرایک بار پھر مہنگا ہو گیاجس کی وجہ سے ڈالر ایک بار پھر207روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید204.80روپے سے بڑھ کر 206.75روپے اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 204روپے50پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 50پیسے اور قیمت فروخت204.50روپے سے بڑھ کر 207روپے پر جا پہنچی ۔