شہربھر میں قربانی کے جانوروں کے غیرقانونی سیل پوائنٹس

July 06, 2022

لاہور (نسیم قریشی سے)شہری حدود میں ، سڑکوں بازاروں محلوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود جاری ہے ، کئی جگہ غیر قانونی سیل پوائنٹس قائم ہو گئے۔ قربانی کے جانور گلی محلوں میں آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کالج روڈ،جوہر ٹائون، ٹائون شپ، گرین ٹائون، فیصل ٹائون، اقبال ٹائون، کریم بلاک، مون مارکیٹ، اقبال ٹائون ، بند روڈ، پرانی بکر منڈی، سوڈیوال، سبزہ زار، اوردیگر علاقوں میں جانور فروخت کیے جارہے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور عارضی مویشی منڈیوں پر اپنی رٹ اپنی رٹ قائم کرنے میں تاحال ناکام ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ جانور قبضہ میں لے لئے جائیں گے اور متعلقہ زون کے ذمہ داران کے خلاف سخت کرکارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں جانوروں کے قائم غیر قانونی 31 چھوٹے بڑے سیل پوانٹس پر کریک ڈاون کے دوران غیر قانونی سیل پوائنٹس پر موجود تمام جانور ضبط، دو ٹرک سامان بھی ضبط جبکہ 4 ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔