ایل ڈبلیو ایم سی کا عید پلان ،12لاکھ ویسٹ بیگ تقسیم کیے جائیں گے

July 06, 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحٰی پر خصوصی عید پلان2022 جاری کر دیا۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی خواجہ احمد حسان نے بتایاکہ کہ پلان8جولائی سے 12 جولائی تک ترتیب دیا گیا ہے۔ مویشی منڈیوں،چاند رات اور عید کے تینوں دن خصوصی صفائی آپریشن کے ذریعے شہر کو گرین ویسٹ اور آلائشوں سے پاک کیا جائے گا ۔جو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔کمشنر لاہور کپٹن (ر) عثمان نے کہا کہ عید پر ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ شہر کی صفائی میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر تمام ادارے معاونت فراہم کرنے کے لیے حاضر ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کی13 مویشی منڈیوں میں صفائی و آگاہی کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں چاند رات سے ہی خصوصی آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، 175بڑی مساجد اور عید گاہوں کی صفائی صبح 6بجے سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔ جبکہ 174بڑی مارکیٹوں میں رات 2:30سے صبح 6:00بجے تک عملہ مینونل سویپنگ کرے گا۔ ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں مجموعی 3516پک اپس شہرِ لاہور کے گلی محلوں سے آلائشیں اُٹھانے پر مامور ہو گی اور اس اضافی فلیٹ کی مدد سے آلائشوں کی موثر کلیکشن اور ڈمپ سائٹ پر ٹرانسپور ٹیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔کُل 390000کلوچونا، 19000لیٹرفنائل شہر کے تمام علاقوں میں متعلقہ افسران کو صفائی آپریشن کے لیے تقسیم کر دی گئی ہے۔آلائشوں کو ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے 05ڈمپنگ سائٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے 110عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جبکہ 190قربان گاہوں میں صفائی کی سہولیات کی فراہمی اور آلائشوں کی کلیکشن کا عمل انجام دیا جائے گا۔ عید کے موقع پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا پیجز 24گھنٹے فعال رہیں گے۔