عید پرشراب سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار

July 06, 2022

لاہور(نیوز رپورٹر )محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نےعید کے موقع پر جعلی شراب فروخت کرنےوالے گروہ کے 2ملزموں سنبل مسیح اور پطرس مسیح کو گرفتار کر لیااور 90 لیٹر جعلی شراب برآمدکر لی۔ ڈی جی ایکسائزپنجاب رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ای ٹی او ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول پنجاب رانا اورنگ زیب، ایکسائز انسپکٹر سید قمر الحسن زیدی نے یوحنا آباد میں چھاپہ مارا ۔