شہید نوید دہوار کی جدوجہد مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے‘ غلام نبی مری

July 06, 2022

کوئٹہ(پ ر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے شہید ملک نوید دہوار اور شہید ظریف دہوارکی 5ویں برسی پر شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئےکہاہے کہ یہ وہ خاندا ن ہے جو نیپ کے دور سے لیکر بلوچ قوم ، عوام ،محکوم اور مظلوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیںمگر قومی حقوق کی جدوجہد میں کبھی سودابازی نہیں کی اس میں ملک فیض محمد یوسفزئی ملک، عبدالرحیم خواجہ خیل ،ملک سعید دہوار ،ملک سیف الدین دہوار ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل سردار محمد صدیق دہوار سے لیکر شہید ملک نوید دہوار جیسے اکابرین اور سیاسی کارکنوں نے اس تحریک کی آبیاری فعال اور مضبوط کرنے میں تاریخی کرداراداکیا وہ بلوچ قومی سیاست میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ برسی کی مناسبت سے آج شام چاربجے پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا پارٹی کارکن ‘عہدیداور اورعوام اپنی شرکت یقینی بنائیں۔