جاپانی وفدکافاطمہ جناح ہسپتال کادورہ طبی آلات فراہم کرنیکی یقین دہانی

July 06, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)جاپان کی تنظیم جائیکا انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے تین رکنی وفد نے فاطمہ جناح وومن گائنی ہسپتال کا وزٹ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر راو امجد علی اے ایم ایس فاطمہ ہسپتال ڈاکٹر مخدوم صائمہ ارم نے شعبہ جات میں میڈیکل ایکپومنٹ کی کمی بارے بریفنگ دی جس پر جائیکا وفد نے شعبہ جات میں میڈیکل انسٹرومنٹ کی کمی کو پورا کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی اور ڈاکٹرز نرسز کی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔