300 لٹر مضر صحت مینگو پلپ برآمد، فیکٹری کو 50 ہزار جرمانہ

July 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی مبشر رحمان کی زیرنگرانی ملتان اور خانیوال میں کارروائیاں،ملتان میں 300 لٹر مضر صحت مینگو پلپ جبکہ خانیوال میں 80 کلو گلے سڑے اور خراب پھل تلف کردیےگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں گلے سڑے پھلوں سے تیار شدہ مینگو پلپ کے استعمال پر سبحان پور میں جوس فیکٹری کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا، خانیوال میں جوس کی تیاری میں گلے سڑے پھل استعمال کرنے پر کبیروالا روڈ پر بیورجز پلانٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل تلف کردیئے گئے،اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ غیر معیاری خوراک کی تیاری کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔