مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا عدالتی حکم

July 06, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔خاتون نورین بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کی ۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 15 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 14 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لیے 14 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈیوٹی جج ملتان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔