بچوں کو بچانے کے لیے نالے میں کودنے والے شخص کی لاش مل گئی

July 06, 2022

دارالحکومت اسلام آباد میں چار بچوں کو بچانے کے لیے کورنگ نالے میں کودنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو اہلکار گزشتہ روز سے 45 سالہ محمود کی تلاش میں مصروف تھے۔

گاؤں ماندلہ کے رہائشی نے نالے میں بچوں کو پھنسا دیکھ کر چھلانگ لگائی، بچوں کو تو بچالیا گیا مگر محمود کو ریلہ بہا کر لے گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جسے جلد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔