دولہا تیز بارش میں بھی اپنی دلہن لینے چلا گیا، ویڈیو وائرل

July 06, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

شادی کرنا کوئی آسان کام نہیں، شادی کی پیشکش پر "ہاں" کہہ دینا کافی نہیں ہوتا بلکہ مشکلات تو اس کی منصوبہ بندی کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہیں۔

کیسا ہو اگر آپ کو یہ پتہ لگے کہ شادی کی تمام تیاری پر پانی پھرنے والا ہے، یعنی بارش کا امکان ہے۔ ایسا ہی کچھ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ایک رہائشی کے ساتھ ہوا۔

جب اس کی زندگی کا سب سے خوبصورت دن یعنی شادی کا دن آ پہنچا تو عین اسی دن شہر میں موسلا دھار بارش ہونے لگی۔

ایسے میں جب اس شخص نے بارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی بارات کو دلہن کے گھر تک لے جانے کا فیصلہ کیا تو اِس کام کو انجام دینے اور بارش کا مقابلہ کرنے کے لیے اس نے کیا طریقہ اپنایا؟ وہ آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔