ٹانک، سیلابی ریلے میں پھنسے 35 افراد کو نکال لیا گیا

July 07, 2022

screen grab

ٹانک کے علاقے گومل میں سیلابی ریلے میں پھنسے تمام 35 افراد کو نکال لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایف سی، پولیس اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن کیا۔ ایک شخص کے لاپتا ہونے کی اطلاعات پر ریسکیو آپریشن دوبارہ جاری ہے۔

مری اور لوئر دیر میں بھی بادل جم کر برسے، غذر میں آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

گوجرانوالہ، ننکانہ اور شیخوپورہ میں موسلادھار بارشوں سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گوجرانوالہ میں بجلی کے پول سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔