فائرنگ کے واقعات خاتون سمیت دو افراد جاں بحق حادثے میں شہری چل بسا

July 07, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ ویسٹریج کو سید عاطف وجاہت کاظمی نے بتایاکہ شالے ویلی رینج روڈپر کرایہ کے مکان میں رہائش پذیرہوں ،ہم دوبھائی اوردوبہنیں ہیں چھوٹی بہن سحرش کاظمی کی شادی دوسال قبل فیضان رضوی سے ہوئی تھی شادی کے کچھ ہی ہفتوں بعدفیضان نے تشدداور گالم گلوچ شروع کردی تھی ،جس کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہماری بہن سحرش کاظمی ہمارے پاس واپس آگئی تھی اورہمارے ساتھ رہائش پذیرتھی اس دوران اس نے بطورکلرک فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں ملازمت اختیارکرلی ،26 مئی کو ہمارے والدوفات پاگئے ، اورتجہیزوتکفین کی رسومات میری بڑی ہمشیرہ کی رہائش گاہ ویسٹریج ون پشاورروڈمیں ہوئیں ، وہیں سحرش بھی چارپانچ روزسے رہائش پذیرتھی ، جوبدھ کی صبح سواسات بجے گھرسے دفتر جانے کیلئے نکلی تونامعلوم شخص نے اس پرفائرنگ کردی مجھے اس کی اطلاع میرے ماموں نے بذریعہ فون دی میں جائے وقوعہ پرپہنچا جہاں میری بہن جاں بحق ہوچکی تھی ہمیں مقتولہ کے خاوندفیضان رضوی ،اس کے ماموں محسن اور دیگر اہل خانہ جوکہ بہن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے پرقوی شبہ ہے کہ انہوں نے میری ہمشیرہ کوقتل کیاہے ،تھانہ وارث خان کو ثمینہ محمودنے بتایاکہ اپنے خاوند محموداصغرکے ہمراہ گلی نمبر23محلہ ڈھوک چودھری وارث خان میں رہائش پذیرہوں ،میراخاوندگیس ایجنسی کاکام کرتاہے کچھ دن قبل محلہ کے خواجہ طیب ولدخواجہ دلشادنے میری بیٹی زینب محمودسے چھیڑخانی کی تھی جس کامیری بیٹی نے گھرآکربتایا جومیرے خاوندنے خواجہ طیب کوبرابھلاکہا،میرے دیور یعقوب اصغر ،طارق شہزاد جوکہ میرے گھرآئے ہوئے تھے ،میں اپنے دیور یعقوب اصغر ،طارق شہزادکے ہمراہ اپنے دروازے کے باہر گلی میں کھڑی باتیں کررہی تھی گلی میں سٹریٹ لائٹ جل رہی تھی کہ رات ساڑھے بارہ بجے میراخاوند محموداصغراپنے موٹرسائیکل پر گیس ایجنسی سے چھٹی کرکے آیا جوگلی میں گھرکے قریب ہی پہنچے کہ اسی اثنامیں خواجہ طیب مسلح پسٹل یک دم اپنے گھرسے نکل کر میرے خاوندکے سامنے آگیا ،میرے خاوندنے اپنے آپ کوبچانے کی ہرممکن کوشش کی ،خواجہ طیب مسلح پسٹل نے فائرکیاجومیرے خاوندکو سرپرپچھلی طرف لگا جوشدیدزخمی ہوکرگرگیاتواوپرسے خواجہ طیب نے میرے خاوند پر دوتین فائرکئے جوفائر میرے خاوند محموداصغرکومنہ پر تھوڑی پرلگے ،میں نے اورمیرے دیوریعقوب اصغر،طارق شہزاد نے واقعہ بچشم خوددیکھتے ہوئے شورشراباکیا جوخواجہ طیب پسٹل لہراتاہواموقع سے بھاگ گیا ،میراخاوندزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرجاں بحق ہوگیا،تھانہ چکری کے علاقہ موٹروے پرٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،پٹرولنگ افسر شوکت محمودنے بتایاکہ ٹرالرنمبر جے یو6212کو مزدانمبر جے وائی 5383نے عقب سے ٹکرماری جسے حمزہ اللہ سکنہ مردان چلارہاتھا جس سے اس کے ہمراہ مزدامیں سوار خان باچاجاں بحق ہوگیا۔