ایچ 13 میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے راستہ بنا دیا گیا

July 07, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سیکٹر ایچ 13 میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے راستہ بنا دیا گیا ۔ منگل کو موسلادھار بارش کی وجہ سے گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے مسئلے کے فوری حل کا حکم دیا جس پر اس کی ایک سائیڈ پر صفائی کر کے پانی کی نکاسی کے لئے راستہ بنا دیا گیا ہے۔ ڈی سی کو بتایا گیا کہ ایک طرف کچانالہ تھا جس کی وجہ سے گلیوں میں پانی جمع ہو گیا تھا،اب اس کی ایک سائیڈ پر صفائی کر کے پانی کی نکاسی کے لئے راستہ بنا دیا گیا ہے تاکہ پانی کی نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ جلد زیر تعمیر نالے کو مکمل کیا جائے۔