ہزارگنجی اڈے میں مافیا کا راج چل رہا ہے‘ حاجی نصراللہ کاکڑ

July 07, 2022

کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس /مزدا کے صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ صوبائی صدر بسم اللہ خان الکوزئی خیرمحمدبڑیچ بخت محمد اچکزئی اشرف خان کاکڑ عصمت اللہ کاکڑ نے عوا م سے اپیل ہے کہ وہ پشتونخوامیپ کے زیراہتمام عید کے چوتھے روز پشین کے جلسے میں شرکت یقینی بنائیں شہید عثمان کاکڑ کی برسی کے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت اطمینان کاباعث ہے محمود خان اچکزئی کی سیاست مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے جو پی ڈی ایم میں نائب صدر کی حیثیت سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں رہنمائوں نے کہاکہ ہزارگنجی میں مافیا اور کیوڈی اے مل کر غریب لوگوں کاخون چوس رہے ہیں مافیا کے لوگ مختلف ایم پی ایز کے فوٹو لگاکرغنڈہ گردی کررہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں حاجی نصراللہ کاکڑ نے کہاکہ ہزارگنجی اڈے میں پشتون بیلٹ کو صرف پچاس جبکہ بلوچ بیلٹ کو گیارہ سو پلاٹ الاٹ گئے جو ناانصافی کی انتہا ہے بااثر نے سریاب روڈ پر اپنے الگ اڈے قائم کررکھے ہیں ملک میں بااثر افراد کیلئے الگ اور غریب عوام کیلئے الگ قانون رائج ہے ۔