بارشوں کے پانی سے علاقہ مسائلستان بن گیا ،حاجی جامداد خان

July 07, 2022

پشاور ( جنگ نیوز ) چیئرمین این سی 30حاجی جامداد خان شاہین مسلم ٹائون ٹو کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا اجلا س میں کہا گیا کہ شہید آباد ، حاجی عدیل جان روڈ اور توحید آباد کالونی نمبر 2 میں بارش سے علاقہ میں نکاس آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پانی نالیوں میں جاکر سڑکوں اور گلیوں کے بعد لوگوں کے گھروں میں جارہا ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے او ر عوام اپنی مدد آپ کے تحت گندہ پانی گھروں سے نکال رہے ہیں اور اس موقع پر چیئرمین این سی 30 حاجی جامداد نے کہاکہ گذشتہ روز شہید آباد حاجی عدیل جان روڈ اورتوحید کالونی نمبر 2 میں گذشتہ روز بارش سے علاقہ مسائلستان بن گیا جس کی وجہ سے نکاس آبا کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔