قابل تحلیل بڑے شاپنگ بیگ عوام میں مفت تقسیم کررہے ہیں،محمدفیضان خان

July 07, 2022

پشاور( جنگ نیوز)ٹی ایم اے شاہ عالم نے منڈیوں میں لمپی سکن،کانگووائرس سے متعلق آگاہی و حفاظتی انتظامات اورعیدالاضحی پرصفائی کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے اقدامات میںسب پرسبقت لے لی،ٹی ایم اوشاہ عالم محمدفیضان خان کی ہدایت پرریگولیشن برانچ نے اپنی حدودمیںواقع تمام مویشی منڈیوںمیںلمپی سکن اورکانگووائرس سے بچائوکیلئے انتظامات کے ساتھ آگاہی سے متعلق بڑے بڑے بینرزآویزاںکررکھے ہیں،منڈیوں میںسوداگروںاورخریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کومفت ماسک فراہم کرنے کے علاوہ پینے کے صاف پانی کاانتظام بھی کیاگیاہے،عیدالاضحی پر صفائی کے اقدامات کے بارے میں ٹی ایم اوشاہ عالم محمدفیضان خان کاکہناہے کہ سیکرٹری بلدیات سیدظہیرالاسلام اورڈپٹی کمشنرپشاورکی ہدایات کے مطابق عیدالاضحی پرصفائی کی صورتحال کوبہتررکھنے کیلئے ٹی ایم اے کی جانب سے بڑے بڑے قابل تحلیل شاپنگ بیگ(تھیلے)عوام میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیںتاکہ شہری قربانی کے جانوروںکی الائشیں جابجاپھینکنے کی بجائے ان بڑے بڑے تھیلوںمیں ڈال کرایک مقام پرجمع کریں،ٹی ایم اے کاعملہ صفائی جن کی عیدکی چھٹیاںمنسوخ کردی گئی ہیں وہ تمام الائشیں اٹھاکرمختص کردہ ڈمپنگ گرائونڈمیں تلف کرینگے۔