ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

July 07, 2022

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 744 ڈالر فی اونس ہے۔