سونے کی قیمت میں استحکام

July 14, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر اثر انداز نہ ہوسکےتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1730ڈالرہو گیاتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ42ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 21ہزار914 روپے پر برقرار رہی۔