ڈیجیٹل اکانومی کا فروغ، ایڈوائزری کونسل کو سفارشات جمع کرانے کی ہدایات

July 16, 2022

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے قائم ایڈوائزری کونسل کو ایک ہفتہ میں سفارشات جمع کرانے کی ہدایات دے دی گئیں ۔وزیراعظم پاکستان کی ایڈوائزری کونسل برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل اکانومی کا ابتدائی اجلاس گذشتہ روز وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلیکام سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا ۔اجلا س میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجواناں شزاء فاطمہ ، سینیٹر افنان اللہ خان ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محسن مشتاق چاندنا ،ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا ، سابق سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی ، اور دیگر کونسل ممبران شریک تھے ۔