سونا فی تولہ 50 روپے سستا

July 16, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ریکارڈ کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے کمی ہوئی،جس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ41ہزار100 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 43روپے کمی سے 1لاکھ 20ہزار970روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1570روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔