گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی، 6 نام وزیرِ اعظم کو بھجوا دیے گئے

July 25, 2022

—فائل فوٹو

وزارتِ خزانہ نےگورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو بھجوا دیے ہیں۔

گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیےتجویز کیے گئے ناموں میں سابق صدر نیشنل بینک ڈاکٹر سعید احمد، عاصم معراج حسین،ایم ڈی پنجاب بینک ظفر مسعود، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد جمیل،سابق گورنر اسٹیٹ بینک محمد اشرف خان اورقائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں ان میں سے کسی ایک نام کی منظوری دی جائے گی۔