ایران کا عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو بند رکھنے کا فیصلہ

July 25, 2022

—فائل فوٹو

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو جوہری معاہدے کی بحالی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ایجنسی نے فیصلہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کو نہیں کھولا جائے گا۔

ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں کی تنصیب جوہری معاہدے سے وابستہ ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کے جوہری معاہدے میں واپس آنے پر کیمروں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات میں نصب اقوامِ متحدہ کی ایجنسی کے کیمروں کو جون میں بند کر دیا تھا۔