اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا گیا

July 27, 2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے سبطین خان کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب کے رہنماؤں سے پارٹی اجلاس میں رائے بھی لیں گے۔