چیف جسٹس کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد، ذرائع

July 28, 2022

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے نامزد ججز کے نام اکثریتی رائے سے مسترد کر دیے گئے، 4 کے مقابلے میں 5 ووٹ مخالفت میں آنے پر اجلاس ختم کردیا گیا۔

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ کے لیے چیف جسٹس کے نامزد 5 ججز پر کمیشن میں اختلاف پیدا ہو گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ووٹنگ کروائی گئی، چیف جسٹس کے نامزد ججوں کے خلاف 5 ووٹ آئے۔ جس پر اجلاس کچھ کہے بغیر ختم کر دیا گیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ، جسٹس طارق مسعود، اٹارنی جنرل، وزیر قانون نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے 3 ججز کے حق میں جبکہ 2 کی مخالفت میں ووٹ دیا۔