چوہدری شجاعت نے ملک کو انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا، چوہدری سالک

July 30, 2022

وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہچوہدری شجاعت حسین نے کسی کو نوازنے کے بجائے ملک کو انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا۔

چوہدری سالک نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت کو پارٹی سے نکالنے کی بات کرنا اپنی ذہنی حالت بتانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کی ذہنی صحت غلامانہ ذہنیت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ (ق) سینٹرل ورکنگ کمیٹی (سی ای سی) نے چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی صحت فیصلوں پر اثر انداز ہوئی ہے، لہٰذا چوہدری شجاعت کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں طے پایا کہ طارق بشیر چیمہ کو سازش کرنے کی وجہ سے فارغ کردیا جائے۔