فینکس بیٹریز کی آٹو شو میں شرکت

August 03, 2022

کراچی(جنگ نیوز) لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو2022 میں فینکس بیٹریز اور جاوید میٹل کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر آنے والے افراد کی جانب سے فینکس بیٹریز اور آٹو موٹو کے پارٹس پر بیحد پسندیدگی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر سینچری انجنیئرنگ انڈسٹریز اور جاوید میٹل انڈسٹریز کے سی ای او جاوید اقبال صدیقی کا کہنا تھا کہ فینکس بیٹریز بنانے کا آغاز 2007میں کیا گیا اور وقت کے ساتھ نئی ٹیکنا لوجی کو اپناتے ہوئے فینکس بیٹریز کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہم نہ صرف گاڑیوں کی بیٹریز بناتے ہیں بلکہ یوپی ایس کے لئے ایک سیریز ہے فینکس بیٹریز کی۔