متھیلیش چترویدی چل بسے

August 05, 2022

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اسٹار سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ریڈی کے سینئر اداکار متھیلیش چترویدی67سال کی عمر میںدنیا سے کوچ کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار متھیلیش چترویدی کی موت گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔سینئر اداکار متھیلیش چترویدی کی موت کی اطلاع ان کے داماد نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔تجربہ کار اداکار کی اچانک موت پر بولی وڈ کے فلمساز، اداکار و ہدایتکار بیحد افسردہ ہیں۔