ناروے کے بادشاہ انفیکشن میں مبتلا، اسپتال میں داخل

August 05, 2022

ناروے کے بادشاہ ہیرلڈ کو انفیکشن ہوگیا ہے، جس کے سبب وہ اگلے چند روز اسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 85 سالہ بادشاہ کو جمعرات کے دن اسپتال میں داخل کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بادشاہ کو بخار تھا لیکن ان کی حالت اب بہتر ہے۔