کم کارڈیشین کو پھر نظر لگ گئی، ایک اور معاشقہ ناکام

August 06, 2022

کم کارڈیشین اور پیٹ ڈیوڈسن

امریکا کی معروف شوبز شخصیت کم کارڈیشین اور کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن نے 9 مہینے بعد اپنی راہیں جدا کرلیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارڈیشین اور ڈیوڈسن نے اسی ہفتے اپنا تعلق ختم کرلیا ہے۔

پچھلے سال اکتوبر میں 41 سالہ کم کارڈیشین نے ایک کامیڈی پروگرام کی میزبانی شروع کی تھی جس میں پیٹ ڈیوڈسن بھی شامل تھے۔

بعد ازاں دونوں کی دوستی ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی لیکن اب کم کارڈیشین کا یہ معاشقہ بھی ناکام ہوگیا۔

یاد رہے کہ کم کارڈیشین معروف گلوکار کانیے ویسٹ سے طلاق لینے کے قانونی مراحل میں ہیں۔